چنیوٹ پولیس تفتیش میں نااہلی ، ڈیوٹی سے غیرحاضری پر مختلف سزائیں

Roznama Urdu

DPO چنیوٹ عبدالقادر قمر نے اپنے آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا ۔دوران اردل روم تفتیشی افسرا ن کو ناقص کارکردگی، مقدمات کو یکسو نہ کرنے ،ناقص تفتیش اور ملازمان کو غیر حاضری پر مختلف سزائیں سنائی گئیں۔ دوران اردل روم ناقص تفتیش، ناقص کارکردگی پر انسپکٹر عمردراز کو 10 ماہ سروس ضبطی کی سزا،انسپکٹر عبدالستار کو 1 ماہ سروس ضبطی،1000 روپے جرمانہ اور 15 دن کی تنخواہ کی کٹوتی کی سزا،انسپکٹر ظفر اقبال کو 2 ماہ سروس ضبطی کی سزا، Si محمداقبال کو 3 ماہ سروس ضبطی کی سزا،Si ریاض احمد کو 1ماہ سروس ضبطی کی سزا،Si محمد رمضان کو 1 ماہ سروس ضبطی کی سزا،Si ظفر اللہ کو 5 ماہ سروس ضبطی اور 1000 روپے جرمانہ کی سزا،Si محمد افضل کو 1ماہ سروس ضبطی کی سزا، Si ظفر اللہ خان کو 3 ماہ سروس ضبطی کی سزا، Asi عمردراز کو 500 روپے جرمانہ ، Asi محمد اسلم کو1000 روپے جرمانہ کی سزا،Asi ظفر عباس کو 1 ماہ سروس ضبطی، ،ہیڈکنسٹیبل عامر الطاف کو 1سال سروس ضبطی کی سزا، کنسٹیبل کلیم اللہ کو 1000 روپے جرمانہ،کنسٹیبل مدثر نذیر کو 1000 روپے جرمانہ، کنسٹیبل اللہ دتہ 4 دن کی تنخواہ کی کٹوتی، کنسٹیبل عدیل نواز کو 1000 روپے جرمانہ، کنسٹیبل ظہیر عباس کو 3 دن کی تنخواہ کی کٹوتی،، کنسٹیبل خالد عباس کو 500 روپے جرمانہ،کنسٹیبل زبیر احمد کو 1000 روپے جرمانہ، کنسٹیبل غلام مرتضی کو 1000 روپے جرمانہ، کنسٹیبل اعجاز احمد کو 1000 روپے جرمانہ، کنسٹیبل محمد الیاس کو 1000 روپے جرمانہ،کنسٹیبل ناصر علی کو 1000 روپے جرمانہ،کنسٹیبل محمد اشرف کو 12 دن کی تنخواہ کی کٹوتی ، کنسٹیبل فتح شیر کو 6 دن تنخواہ کٹوتی، کنسٹیبل جاوید اقبال کو 1 ماہ سروس ضبطی اور کنسٹیبل صفدر علی کو 1000 روپے جرمانہ کی سزائیں دی گئیں۔


عوام تعمیرو ترقی کے خواہاں ہیں ،رکاوٹیں حائل کرنیوالے حد سے تجاوزنہ کریں آئندہ انتخابات میں بھی کارکردگی ،کمٹمنٹ اورترقی کی بنیادپرووٹ ملے گا ملک ڈنڈے نہیں قومی ایجنڈے سے ترقی کرتے ہیں مگرضدی کپتان یہ بات سمجھنانہیں چاہتا ۔ باشعور عوام نے مسلم لیگ (ن) کے تعمیراتی اورترقیاتی منشور پرمہرثبت کردی ہے وعدوں کی پاسداری کے معاملے میں وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ میاں شہبازشریف کاریکارڈانتہائی شاندار ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اورسابقہ ٹاؤن ناظم سردار زادہ سید کنول عباس شاہ نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو امن اورترقی سے محروم رکھنے والے دوبارہ دھرنے کاخیال دل سے نکال دیں اب کسی اناڑی کو قومی معیشت کی گاڑی پٹری سے اتارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مقامی اوربیرونی سرمایہ کاروں کے اعتمادکی بحالی اورگھرگھر خوشحالی کاکریڈٹ وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ میاں شہبازشریف کوجاتا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کراچی میں امن وآشتی کی بحالی کا قومی معیشت پردوررس اثر پڑے گا۔ منتخب حکومت کی ترجیحات متعین ہیں اورامن وامان کی بحالی کے ساتھ ساتھ روزگارکی فراہمی ان میں سرفہرست ہے۔ ہماری قیادت نے پاکستان کوشاہراہ ترقی پرگامزن کردیا،عام لوگ بھی خوشحالی کے شیریں ثمرات سے مستفیدہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی ذاتی کاوش اور کمٹمنٹ کے نتیجہ میں پاکستان اورچین کے درمیان دوستی کاایک نیااورروشن دور شروع ہو چکا ہے ۔دونوں دوست ملک ایک دوسرے کاہاتھ تھام کرعہدحاضر کے چیلنجز سے نبردآزما ہیں۔انہوں نے کہا کہ جوکوئی اقتصادی راہداری کاراستہ روکنے کی سازش کرے گاہم اسے دھول چٹادیں گے ۔


چنیوٹ : عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما حضرت مولانا غلام مصطفی نے چنیوٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو صرف کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا جس کی حفاظت ہم سب پر لازم ہے ملکی سالمیت پرکو ئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا پاکستان کو لاکھوں قربانیاں دے کر آزاد کر یا گیا لیکن ملک میں نفاذ اسلام کا کو ئی وجود نہیں حکمران بھی قیامت کے روز جواب دہ ہو ں گے کہ آج 68برس بیت گئے ہم اللہ سے کئے گئے وعدے پورے نہ کر سکے آج ہم اسلام سے دور ہو نے کی سزائیں بھگت رہے ہیں ،،انہوں نے کہا کہ ہمیں آپس کے اختلافات کو بھلاتے ہو ئے علاقائی اور قومیت جسیے جھگڑے ختم کر کے قوم کو ایک جھنڈے تلے کلمہ طیبہ پر متحد ہو نے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک عزیز پاکستان کی سالمیت اور اس کا دفاع ہم پر لا زم ہے جس کیلئے ہم سب اپنے آپس کے فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہو ئے اور ایک منظم قوم کی حیثیت سے اور اسلام کی خاطر مر مٹنے کیلئے ہمیں اپنا کلیدی کردار ادا کر نا ہو گا ،اور اسلام کے دشمن یہو دی و قادیانیوں کی سازشوں کو بے نقاب کر نا ہو گا ،جس کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد کی فضاء پیدا کریں اور یکجا ن ہو کر دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کریں ۔


چنیوٹ : رکن پنجاب اسمبلی حضرت مولانا محمد الیا س چنیوٹی نے پونے دو کروڑ روپے کی لاگت سے سرگودھا روڈ مکی چوک کے قریب مہر جعفر شہید بریج کا افتتاح کر دیا اس موقع پر مسلم لیگ ن چنیوٹ کے تحصیل جنرل سیکرٹری چوہدری جاوید سلیم گجر ممبر امن کمیٹی حضرت مولانا عبدالوارث اور دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر ایم پی اے مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا روڈ پر حکومت کی خصوصی گرانٹ سے مہر جعفر شہید بریج تعمیر کیا جا رہا ہے یہ بریج بننے سے دونوں اطراف کے لوگوں کو سڑک عبور کرنے میں آسانی ہو گی اور حادثات میں نمایاں طور پر کمی واقع ہو گی حکومت عوام کی ترقی ، خوشحالی کیلئے بے پناہ اقدامات کر رہی ہے چنیوٹ شہر میں ترقیاتی کاموں کا جھال بچھا دیں گے اس موقع پرمسلم لیگ ن چنیوٹ کے تحصیل جنرل سیکرٹری چوہدری جاوید سلیم گجر اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پونے دوکروڑ روپے کی گرانٹ سے اس بریج کی منظوری دی ہم ایم پی اے مولانا محمد الیاس چنیوٹی کی کاوشوں کو سہراتے ہیں ۔


چنیوٹ : ختم نبوت چوک اقبال ہوٹل کے قریب ناجائز سٹینڈ بننے سے حادثات میں اضافہ ہونے لگا ٹریفک پولیس کا عملہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگا شہری اور سماجی حلقوں نے ڈی سی او سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے ختم نبوت چوک اقبال ہوٹل کے قریب ٹریفک پولیس کی ملی بھگت سے نا جائز رکشہ ، بس سٹینڈ بنا ہوا ہے ٹریفک پولیس کا عملہ گاڑیوں سے بھتہ وصول کررہا ہے مقامی افراد نے میڈیا کو بتایا کہ اس جگہ پر ناجائز سٹینڈ بننے سے لوگوں کو گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے ہمارا اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ آر ٹی سیکرٹری چنیوٹ کو ناجائز سٹینڈ ختم کرانے کے اختیارات دیئے جائیں تاکہ ٹریفک پولیس کے عملہ نے جو لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے وہ ختم ہو سکے۔


چنیوٹ : واپڈا کی نا اہلی عملہ نے غریب کاشتکاروں کوٹیوب ویل کے ایڈوانس یونٹ ڈال کر ہزاروں روپے کے بل بھجوا دیئے متاثرہ افرادکا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق چنیوٹ ضلع میں واپڈا حکام کی نا اہلی کے باعث ضلع بھر کے کاشتکاروں اور زمینداروں کو عملہ نے ٹیوب ویل کے ایڈوانس یونٹ کے ہزاروں روپے کے بل بھجوا دیئے جس پر علاقہ مکینوں نے میڈیا کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں اس ماہ ٹیوب ویل کے بلوں میں واپڈا نے سینکڑوں یونٹ کے ایڈوانس بل بھجوا دیئے ہیں جو کہ ہمارے ساتھ ظلم و زیادتی کے مترادف ہے ہمارا وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ ہے کہ وہ اس چیز کا نوٹس لے۔

Comments