چنیوٹ ، لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں

Roznama Urdu

ڈی سی او چنیوٹ شوکت علی خاں کھچی کی زیر صدارت کمپیوٹرائزیشن لینڈ ریکارڈ کی میٹنگ ہوئی۔جس میں اے ڈی سی چنیوٹ ثناء اللہ،جی اے آر احمد نوازگوندل،اے سی بھوانہ اختر بھٹہ،اے سی لالیاں وقار احمد ،تحصیلدار ، نائب تحصیلداران، کانونگواور کمپیوٹرائزڈلینڈریکارڈسنٹرز کے انچارجزنے شرکت کی۔میٹنگ میں نامکمل انتقالات اور کھیوٹوں کو چیک کیا گیا۔ڈی سی او شوکت علی خاں کھچی نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ نامکمل انتقالات اور کھیوٹوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔تاکہ لوگوں کی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔ڈی سی او نے ہدایت کی کہ غیر ذمہ داری دیکھانے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔


چنیوٹ : ممتاز عالم دین اور جانثاران تاجدار ختم نبوت کے مرکزی رہنما حضرت مولانا محبوب علی چشتی گولڑوی گزشتہ روز انتقال کر گئے مرحوم کے نماز جنازہ میں ملک بھر سے ہزاروں افراد کی شرکت نماز جنازہ جھنگ روڈ جنازہ گاہ مین ادا کیا گیا مرحوم کو ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم کا رسم قل آج مورخہ 19اپریل بروز منگل بووقت صبح8بج جامع مسجد نور محبوب چنیوٹی روڈ پر ادا کیا جائے گا ان کی وفات پر شہر بھر کی تمام سیاسی مذہبی سماجی تجارتی اور صحافی تنظیموں کے افراد نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی دینی اور سماجی خدمات پر ان کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا۔


چنیوٹ : بااثر زمیندار نے ناجائز تعلقات قائم نہ کرنے پر16سالہ بچی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے نواحی علاقہ چک نمبر142 ج ب میں اختر نامی شخص نے زبردستی دوستی نہ کرنے پر16سالہ زیبا کو سڑک پر کھڑا کرکے گالیاں دی اور تشدد کا نشانہ بنایا متاثرہ لڑکی کے والدین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او چنیوٹ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


چنیوٹ : پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما محمد علی کلیم عقیل مرزا نے چنیوٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے عمران خان وزیر اعظم بننے کا خواب چھوڑ دیں عمران نیازی اچھے ہتھکنڈدں سے باز آجائیں پہلے انھوں نے بھارت ے خفیہ پلاننگ کے تحت پاکستان کا امیج خراب کرنے کی کو شش کی عمران خان نیازی اور شاہد آفریدی کے گٹھ جوڑ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیڑہ غرق کر دیا عمران خان نیازی نے لاہور شوکت خانم کینسر ہسپتال اور پشاور کینسر ہسپتال کی آڑ میں عوام کو 350 ارب روپے کا ٹیکہ لگا یا عمران خان کو کے پی کے عوام کی کوئی فکر نہیں ان کو صرف اور صرف امیر ہونے اور پیسہ کمانے کی فکر ہے عمران خان کو جہانگیر ترین جیسے کئی عرب پتیوں کی ضرورت ہے جو ان کے شاہانہ اخراجات کو پورا کر کے پارٹی فنڈ میں کروڑوں روپے جمع کروائے پی ٹی آئی پاکستان کی ترقی سر بلندی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش نہ کرے انھوں نے ایک سوال کے جواب مین کہا کہ لندن پلان جو انھوں نے ترتیب دیا ہے وہ بری طرح ناکام ہو چکا ہے عمران خان دھرنے کی آڑ میں پاکستانی معیشت کا پہیہ جام کیا اور خزانے کو800 ارب روپے کا ناقابل برداشت نقصان پہنچایا عوام سب جانتی ہے کہ خان صاحب مغربی اداروں کا پیدا کیا ہوا پودا ہے پاکستان کی ترقی کو یہ لوگ برداشت نہیں کرسکتے پی ٹی آئی نے 126دن کے دھرنے میں بے حیائی کے تمام رکارڈ توڑ ڈالے پانامہ لیکس کی کوئی حثیت نہین ہے شریف برادران کی کردارکشی کو کسی صورت قبول نہین کیا جائے گا۔


چنیوٹ : آستانہ عالیہ نقشبندیہ، مجددیہ، موہرویہ وادی عزیز شریف درمیان دو پل دریائے چناب چنیوٹ میں مسجد نبویؐ کے سابق امام اور جامعہ اسلامیہ مدینۃ المنورہ کے استاد ڈاکٹر شیخ حضرت قاری محمد ایوبؒ کے انتقال پر قرآن خوانی اور تعزیتی ریفرنس۔سجادہ نشین حضرت خواجہ محبوب الٰہی کی زیر صدارت محفل میں حضرت ڈاکٹر شیخ قاری محمد ایوب ؒ کے انتقال کو عالم اسلام کیلئے بڑا نقصان قرار دیا گیا۔ ڈاکٹر شیخ حضرت قاری محمد ایوب ؒ کو اللہ تعالیٰ نے لحن داؤدی سے نواز رکھا تھا انہوں نے ساری زندگی قرآن مجید کی تلاوت کے ذریعے اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کی اور قرآن مجید کی طرف مخلوق خدا کا رحجان بڑھانے کے عمل کو فروغ دیا۔ایسی ہستیاں صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں ۔حضرت خواجہ محبوب الٰہی نے ان کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔


چنیوٹ : دو سالہ بچی گھر میں کھیلتے ہوئے ٹیوب ویل میں گر کر جاں بحق ہو گئی تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے نواحی علاقہ نقی آباد مین دوسالی بچی زہرہ ٹیوب ویل مین گر کر جاں بحق ہو گئی ریسکیو1122کے عملہ نے ٹیوب ویل سے بچی کی نعش کو نکال کر ورثا کے حوالے کر دیا۔

Comments