لاہور ، قصور جنسی ويڈيو سکينڈل کیس میں دو ملزمان کو عمر قید کی سزا

Roznama Urdu

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے قصور میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ملزم حسیم عامر اور فیضان مجید کو مجرم قرار دیا۔

دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزا کے ساتھ تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ یہ مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی تحت گذشتہ سال قصور میں درج کیا گیا تھا جس میں ان پر قصور کے گاؤں حسین خان والا بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے اور ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ قصور سکینڈل کے حوالے سے 19 مقدمات انسداد دہشت گردی کی عدالت میں منتقل کیے گئے تھے جن میں سے چار مقدمات کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے دیگر عدالتوں میں منتقل کردیا گیا تھا جبکہ 14 مقدمات زیر التوا ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال یہ رپورٹس منظر عام پر آئی تھیں کہ قصور سے پانچ کلو میٹر دور حسین خان والا گاؤں کے درجنوں بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اس دوران ان کی ویڈیو بھی بنائی گئی۔ ان بچوں کی عمریں 14 سال سے کم بتائی گئی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق ان بچوں کے خاندانوں کو ویڈیو دکھا کر بلیک میل بھی کیا جاتا تھا اور ان کے بچوں کی ویڈیو منظر عام پر نہ لانے کے لیے لاکھوں روپے طلب کیے جاتے تھے۔

Comments